جمعہ , 19 اپریل 2024

رواں مالی سال کا تیسرا بجٹ آج پیش ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس، وزیر خرانہ اسد عمر رواں مالی سال کا تیسرا بجٹ پیش کرینگے۔ذرائع منی بجٹ میں سینکڑوں درآمدی اشیاء پر کسٹمز،ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویر ہے، درآمدی بل کم کرنے کے لئے صرف لگژی اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کاسمیٹکس، پرفیومز، گھڑیاں، موبائل فونز، ڈبہ پیک دودھ،شیمپو، کریم، پنیرو دیگر اشیاء مہنگی ہوجائینگی۔

ٹیکس فائلرز کے لئے بنکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے،نان فائلرز کے لئے بینکوں سے 50 ہزار نکلوانے پر 06 فیصد شرح برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، 18 سو سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 10 فیصد ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے، ذرائع گاڑیوں کے ٹائروں پر ریگولیٹَری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز، ذرائع اسلام آباد:150اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز, ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی شعبے کیلئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے،منی بجٹ میں نان فائلرز کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔وزیر خزانہ کی طرف سے منی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ارکان اسمبلی اس پر بحث کریں گے،اسمبلی سے بجٹ منظوری کے بعد صدر سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …