بدھ , 24 اپریل 2024

حملے نہ رکے تو شام اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا:بشار الجعفری

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اسرائیل کو حملوں سے نہ روکا تو تل ابیب ائیرپورٹ کو نشانہ بنائیں گے۔اقوام متحدہ میں شامی نمائندے ڈاکٹر بشار الجعفری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اسرائیل کو شام کی سرزمین پر کارروائی سے نہ روکا تو دمشق اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی دارا لحکومت کی تل ابیب ائیرپورٹ کو نشانہ بنائے گا۔

اسرائیل نے گزشتہ دنوں دمشق کے ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں چار اہلکارجاں بحق ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران اسرائیل شام کی سرکاری افواج کو غیر اعلانیہ طور پر نشانہ بناتا رہا ہے اور اب اسرائیل نے اعلانیہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …