بدھ , 7 جون 2023

دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب تیار

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا ریوبک کیوب تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا گیا جسے ریوبک کیوب کی طرح حل بھی کیا جا سکتا ہے۔کینیڈا کے ٹیلس سپارک میوزیم کے فنکاروں نے 5 فٹ 6 انچ اونچا، 5 فٹ 6 انچ چوڑا اور 5 فٹ 6 انچ لمبا ریوبک کیوب تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔ اس انوکھے ریوبک کیوب کو مختلف عوامی میلوں میں نمائش کیلئے رکھا گیا جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی لی، خصوصاً بچوں کو تو اتنا پسند آیا کہ انھوں نے اسے حل کرنے کی بھی کوشش کی تاہم اتنا بڑا کیوب ان کے بس کا نہ تھا جس پر وہ صرف اسکو دیکھ کر ہی خوش ہوتے رہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے اس ریوبک کیوب کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اس ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے اور سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی ارب پتی نے 2500 طالبعلموں میں 25 لاکھ ڈالر تقسیم کردیئے

بوسٹن: امریکی ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے میساچیوسیٹس یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں …