ہفتہ , 30 ستمبر 2023

کراچی سے کوئٹہ “سلیپنگ بس سروس” کا آغاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے ٹرانسپورٹ بزنس میں کریم داد نام کے شخص نے سپر انٹرنیشل کے نام سے ڈائیوو بس سروس متعارف کروائی ہے، جس میں اب سفر بیٹھ کر ہی نہیں، لیٹ کر بھی کیا جا سکے گا۔لمبے سفر سے عموماً ہر کسی کو کوفت ہوتی ہے، کیونکہ کئی کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا ممکن نہیں ہوتا، اس سلسلے میں ملک میں کئی بس سروسز اب مسافروں کو جدید ترین آسائشات سے مزین آرام دہ سفر کی سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

کراچی میں کریم داد نام کے ٹرانسپورٹر نے “سلیپ ویل، لیو ویل” کے سلوگن کے ساتھ کوئٹہ اور کراچی کے مابین یہ سروس شروع کی ہے۔نئی سروس نے نا صرف دس گھنٹے کے سفر کو کم کر کے 7 گھنٹے کا کر دیا ہے بلکہ اس کو اتنا آرام دہ بنا دیا ہے کہ مسافر چاہے تو سارا راستہ سوتا رہے۔

اس بس سروس کا ایک طرفہ کرایہ 3 ہزار ہے، لیکن اس میں کھانے اور چائے کے ساتھ دیگر مشروبات بھی فراہم کیے جائیں گے۔یہ بس ہر دو روز بعد کراچی میں صدر کے علاقے سے کوئٹہ جانے کے لیے چلا کرے گی۔بس میں مہیا کی گئی سہولتوں کی وجہ سے مسافر اپنی نشست پر لیٹے لیٹے اپنے لیے مختص کردہ ایل ای ڈی پر اپنی مرضی کا ویڈیو مواد بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کی پہلی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار

دبئی:پاکستانی خاتون نیمرا سلیم آئندہ ماہ اکتوبر میں خلا میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم …