جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران مخالف امریکی عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایران مخالف عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقصد صرف ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا رہا ہے، کہا ہے کہ امریکی حکام کے ایران مخالف عزائم پورے نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کابینہ کے اجلاس میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کے باوجود امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے امریکی حکام کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن، ایرانی تیل کی برآمدات و فروخت کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران تیل کی برآمدات اور فروخت کے مختلف طریقوں پر غور کر رہا ہے اور ایران، امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …