منگل , 23 اپریل 2024

شام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک روسی عہدیدار نے شام پر اسرائیلی جارحیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے مقابلے میں روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے-روسی پارلیمنٹ دوما میں دفاعی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین آندرے کراسوف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک خود مختار ملک پر حملہ ہے-روسی دوما کی دفاعی کمیٹی کے عہدیدار نے کہا کہ شام پراسرائیلی حملوں کے مقابلے میں روس کے صبر کی بھی ایک حد ہے اور ماسکو دمشق کی فوجی حمایت جاری رکھے گا-

واضح رہے کہ پیر کو شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے ذریعے فائر کئے گئے تیس سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا-شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کر کے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی خاموشی کی ہی وجہ سے، تل ابیب انتظامیہ شام پر مسلسل جارحانہ حملے کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …