جمعہ , 14 مئی 2021

فرائض کی انجام دہی میں غیر سنجیدگی پرٹرمپ مستعفی ہو جائیں ، جان کیری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے سی این بی سی ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی صدر اپنے فرائض کی انجام دہی میں سنجیدہ نہیں ہیں، کہا کہ ٹرمپ کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بے بجا ہدایات، نادرست پالیسیاں، غلط بیانات اور غیر مودبانہ رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ بیشتر امریکی سیاستکار، امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کو اس عہدے کے لائق نہیں سمجھتے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …