جمعہ , 19 اپریل 2024

سانحہ ساہیوال:سیدھی گولیاں چلانے کا اختیار کس نے دیا؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کی سماعت کےلئے دورکنی بینچ بنادیا،چیف جسٹس سردار شمیم نے ریمارکس دیے پولیس کو سیدھی گولیاں چلانے کا اختیارکس نے دیا؟ آئی جی صاحب! یہ بڑے ظلم کی بات ہے،تحقیقات کےلئے ٹائم فریم دیں، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے جواب دیا کہ تحقیقات میں 30 دن لگیں گے۔

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عدالت کو بتایاکہ گولیاں چلانے والوں کو گرفتار کر لیا،جے آئی ٹی بھی بنادی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ حساس ہے،سماعت کیلئے 2رکنی بنچ تشکیل دیا جا رہاہے۔چیف جسٹس نے آئی جی کوکہاکہ دوبارہ ایساواقعہ نہیں ہوناچاہیے،اپنے تمام ڈی پی اوزکوآگاہ کردیں، جوڈیشل کمیشن بناناصوبائی حکومت کااختیارنہیں وفاق کاہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرجے آئی ٹی سربراہ کو رکارڈسمیت 28جنوری کو طلب کرلیا،درخواست گزاروکیل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے وفاقی حکومت کودرخواست دیدی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …