بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ کے نجی بینک میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 21 سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بینک میں 5 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …