جمعہ , 31 مارچ 2023

پہلے پاکستانی یہودی کو گرین پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فشل خالد نامی پاکستانی یہودی شہری کو پاکستان کے گرین پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت مل گئی ہے، 31 سالہ فیشل خالد نے تین ماہ قبل ایک مراسلے کے ذریعے حکومت پاکستان سے اسرائیل جانے کے لے خصوصی اجازت مانگی تھی جسے حکومت نے قبول کر لیا ہے۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد فشل خالد وہ پہلا پاکستانی یہودی ہے جسے گرین پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت ملی ہے۔

پاکستانی یہودی فیشل خالد کو دفتر خارجہ نے فون کرکے بتایا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا وزٹ کر سکتے ہیں۔فیشل خالد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اسرائیل کے کسی سفارت خانے کو ویزہ کی درخواست دے گا۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی شہری اسرائیل کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام ممالک میں جاسکتے، اور یہ بات پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے۔ سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور ستر برسوں سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والی ناجائز یہودی ریاست اسرائیل کی متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے اسلام آباد نے تل ابیب کو تسلیم نہیں کیا ہوا۔

یہ ہوا کیسے؟
فشل خالد نے گزشتہ 28 اکتوبر کو اپنے موبائل کے ذریعے دفتر خارجہ کی ایپ پر اسرائیل جانے کے لیے خصوصی درخواست دی تھی جسے بعد ازاں وزیر اعظم کے آفس بھیج دیا گیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد فشل کو خصوصی اجازت مل گئی۔

فشل خالد کا کہنا ہے کہ وہ یا تو مقبوضہ فلسطین کے راستے اسرائیل داخل ہو گا یا پھر وہ براہ راست اسرائیل کے کسی سفارت خانے سے ویزے کے لیے درخواست دے گا۔ فیشل خالد کے مطابق اسرائیل میں اس کے جاننے والے موجود ہیں جو اسے مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

فشل خالد کون ہے؟
فشل خالد کراچی کا رہائشی ہے، اس کے والد مسلمان اور ماں یہودی ہیں۔ فشل نے اسلام سے مرتد ہو کر یہودیت اختیار کرتے ہوئے نادرا میں خود کو یہودی رجسٹرڈ کرایا، فشل کے باقی چار بھائی مسلمان ہیں۔فشل خالد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے …