بدھ , 29 مارچ 2023

یورپ کے امیر ترین ملک میں ایئرپورٹ اور ریلوے کا وجود ہی نہیں!

اسلام آباد: یورپ کے سب سے امیر ملک کا ذکر ہو تو اُپ کے ذہن میں شاید جرمنی، فرانس، برطانیہ یا پھر ہالینڈ اور ناروے جیسے مشہور ممالک کا تصور قائم ہوجائے تاہم یورپ کا امیر ترین ملک ان ممالک میں سے نہیں۔

فی فرد جی ڈی پی کے لحاظ یورپ کا امیرترین ملک ریاست لیختینستائن ہے جوکہ مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چہوٹا سا ملک ہے جس کا کل رقبہ محض 160.4 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔پہلی اور دوسری عالمی جنگوں نے لیختینستائن کو تباہی سے دوچار کردیا تھا تاہم قدرتی ذخائر سے بھی محروم یہ ملک آج یورپ کے سب سے امیر ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لیختینستائن کی ایک اور حیران کردینے والی بات یہ بھی ہے اس ملک میں کوئی ایئرپورٹ ہے نہ ریلوے کا نظام اور ملک میں آباد 40 ہزار افراد کی ایک بڑی تعداد نقل و حرکت کے لیے بس سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر

لندن: دنیا کی سب سے قیمتی حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے جس کی …