نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں 11 ارب 21 کروڑ ڈالر کی رقم اکٹھی کرنے کیلئے حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ہدف موجودہ مالی سال کے ہدف کے برابر ہے جس کے حصول کیلئے قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کی نجکاری اور 3 ریاستی اداروں کو ضم کرکے ایک کمپنی کی شکل میں فروخت کرنے کا اراداہ ہے ۔
اس کے علاوہ اس میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کی مد میں تقریباً 20 ریاستی اداروں کے یونٹس کی فروخت بھی شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق امر یکہ میں میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے ان اہداف کا اعلان کریں گے ۔