جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی ‘الوداع’ ایل جی جدید ڈیوائس متعارف کرائے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کسی ایسے اسمارٹ فون کا تصور کرسکتے ہیں جس میں ٹچ اسکرین کی جگہ اسے استعمال کرنا کچھ فاصلے سے ہاتھ کو حرکت دینے سے ممکن ہوجائے؟اگر نہیں تو ایل جی نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے ‘گڈبائے ٹچ’۔

ایل جی کی جانب سے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایک ڈیوائس متعارف کرائی جارہی ہے جو کہ ٹچ اسکرین کی بجائے جیسچر سے کنٹرول کی جاسکے گی۔کم از کم کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر ویڈیو سے کچھ ایسا ہی عندیہ ملتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایل جی نے کسی ڈیوائس میں جیسچر کنٹرول دیئے ہوں، 2013 میں بھی ایک ایل جی ٹی وی تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس میں صارفین ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکت سے اسکرین کرسر کو استعمال کرسکتے تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایل جی اگلے ماہ کس قسم کی ڈیوائس پیش کرے گی مگر امکان یہی ہے کہ وہ اسمارٹ فون ہی ہوگا۔گڈ بائے ٹچ سلوگن سے بھی یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ایل جی کسی اسمارٹ فون کی بات کررہی ہے کیونکہ ٹچ کنٹرول کا زیادہ تر استعمال ایسے ہی ڈیوائسز میں ہوتا ہے۔

اب یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیوائس وی 40 کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا یا ایل جی جی 8۔ایل جی کی جانب سے یہ فون یا ڈیوائس 24 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائی جائے گی۔

کچھ عرصے قبل گوگل نے ایسا پیٹنٹ رجسٹر کرایا تھا جس میں راڈار بیسڈ موشن سنسر استعمال کیے جائیں گے، یہ سنسر صارفین کو برقی ڈیوائسز ہاتھوں کی حرکت سے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …