بدھ , 22 مارچ 2023

دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے:اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ناکام ہورہی ہے۔ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوترس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے وقت کا سب سے اہم مسئلہ ہے،جس میں ہم ناکام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس رجحان کو مکمل طور پر بدلنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ مہینے پولینڈ میں پیرس موسمیاتی معاہدے میں پیش رفت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ پر امید نہیں قومیں موسمیاتی تبدیلی کا ضروری حل تلاش کریں گیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیاسی دلچسپی اور ایسی حکومتوں کی ضرورت ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ یہ ہمارے وقت کی اہم ترین ترجیح ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیرس معاہدےسے دستبردار ہوچکے ہیں اور برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو بھی یہی ارادہ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیرس میں کیے گئے وعدے کافی نہیں تھے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر کا اسرائیل ،مصر، اردن اور فلسطینی حکام کی ملاقات کا خیر مقدم

واشنگٹن:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر سیکیورٹی کوآرڈینیشن بڑھانے، تمام …