بدھ , 24 اپریل 2024

ایران:امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ شیخ محسن قمی دام ظلہ سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سالِ نو کے پہلے عشرے میں امتِ واحدہ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل مختلف مسالک کے علمائے کرام نے ایران کے علمی ، سیاسی ، مذہبی و معاشی شعبوں کی اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے اسی سلسلہ کی ایک اہم ملاقات رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے دنیا بھر میں موجود نمائندگان کے سربراہ، جناب آیت اللہ شیخ محسن قمی دام ظلہ سے کی۔

ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی چالیس سالہ استقامت میں ایرانی مسلمانوں اور مختلف مسالک کا کردار ۔ اہل سنت اور اہل تشیع کے مابین رواداری محبت دوستی ایثار اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ان کے درمیان موجود مثالی اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ اس اعلی سطحی وفد کی قیادت امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب قبلہ ایاز کر رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …