جمعرات , 30 مارچ 2023

اسرائیل: کابینہ نے قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی کابینہ نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قطر کی جانب سے 15 ملین ڈالر کی رقم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ میں پرتشدد مظاہروں کے تسلسل کے بعد اب قطری رقوم غزہ کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے تمام سیکیورٹی اداروں نے غزہ کی پٹی کو رقوم کی منتقلی کی سفارش کی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کی سرحد پر کسی ممکنہ تشدد سے بچنا ہے۔ اس کے بعد کابینہ نے قطری امداد غزہ کو جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

بدھ کی شام فلسطین میں قطری سفیر محمد العمادی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے تاکہ قطر کی طرف سے غزہ کے ملازمین کے لیے امداد کی تیسری قسط غزہ کو پہنچائی جاسکے۔عبرانی ذرائع کے مطابق محمد العمادی نے غزہ روانگی سے قبل اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …