جمعرات , 30 مارچ 2023

پاکستان سپرلیگ 4 کے لیے پی سی بی نے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پی سی بی نے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا۔سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے، امپائرنگ پینل میں انگلینڈ کے مائیکل گف، رچرڈز النگورتھ، سری لنکا کے رینمورمارٹینز، احسن رضا، آصف یعقوب، شوذب رضا اور راشد ریاض شامل ہیں، علیم ڈار نجی مصروفیات کی وجہ سے اس بار پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف لاہور میں 9 مارچ کو شیڈول لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کو سپروائِز کریں گے جب کہ 10 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بھی وہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی پینل میں شامل انتیس سالہ مائیکل گف اب تک آٹھ ٹیسٹ، انچاس ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ اب پہلی بار پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گے۔پی سی بی نے مدثر نذر کی سربراہی میں تین رکنی ایونٹ ٹیکینکل کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور عثمان واہلہ شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا

شارجہ: پاکستان افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش ہونے بچ گیا۔شارجہ …