دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی، معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔قطر میں طالبان امریکا کے درمیان 6 روز سے جاری مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پر معاہدہ طے پا گیا۔
افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاہدے میں 18 ماہ کے اندر افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا خطے کے دوسرے ممالک سے تحفظ کی یقین دہانی کروا دیتا ہے تو جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔
افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔
Gepostet von Iblagh News am Samstag, 26. Januar 2019
خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے ليے آیندہ چند روز ميں شيڈول طے کر ليا جائے گا، جنگ بندی کے بعد طالبان افغان حکومت سے براہ راست بات کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ مذاکرات دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر میں ہو رہے تھے ۔ ایک طرف اِن مذاکرات کی سربراہی افغان نژاد زلمے خلیل زاد کر رہے تھے جن کو امریکہ کی جانب سے افغان امور کے مشیرِ خاص قرار دیا گیا ہے۔ دوسری طرف طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالغنی برادر تھے جو کہ آٹھ سال پاکستان میں قید رہنے کے بعد گذشتہ اکتوبر میں رہا کیے گئے۔