جمعہ , 14 مئی 2021

فلپائن کے چرچ میں دو دھماکوں سے 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک ) فلپائن کے چرچ میں دو دھماکوں سے 5 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔فلپائنی میڈیا کے مطابق چرچ میں عبادت جاری تھی کہ باہر دھماکا ہوگیاسیکورٹی اہلکار اور امدادی کارکن پہنچے تو چرچ میں دوسرا دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجہ میں19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکوں کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں گرجا گھر کے باہردو دھماکے ہوئے، دھماکوں کےوقت گرجا گھر میں مذہبی تقریبات جاری تھیں،سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، تاہم ابھی کو ئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی، علاوہ ازیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …