جمعہ , 19 اپریل 2024

عراقی مظاہرین پر ترک فوج کی فائرنگ کی مذمت

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراق کی وزارت خارجہ نے ترکی کی فوجی موجودگی کے خلاف اس ملک کے عوام کی جانب سے کردستان کے علاقے دھوک میں مظاہرین پر ترک فوج کی فائرنگ کی مذمت کی۔عراق کی وزارت خارجہ نے کل رات ایک بیان میں صوبہ دھوک کے علاقے شیلادزی میں عراقی عوام پر ترک فوج کی جانب سے فائرنگ کی، جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ بہت جلد ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

واضح رہے کہ کل کرد احتجاجی مظاہرین نے عراق کے علاقہ دھوک میں ترک فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ترک فوج کے دو ٹینک، 4 بکتر بند گآڑیوں اور فوجی وسائل کو آگ لگا دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …