جمعہ , 14 مئی 2021

لورالائی : دہشتگردوں کا دستی بموں‌ سے حملہ، فائرنگ سے 7 افراد زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ، دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بھاری اسلحے اور دستی بموں سے لیس شدت پسندوں نے ڈی آئی جی آفس لورالائی پر ہلہ بول دیا۔ دہشت گردوں نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکے جس سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبلز اور کلرکوں کی اسامیوں کے انٹرویوز جاری تھے اور امیداواران کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی۔ حملے کے باعث بھگدڑ مچ گئی تاہم سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …