ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور شام کے مابین باہمی تعاون کی 11 دستاویزات پر دستخط

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری شام کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے باہمی تعاون ایران اور شام کے درمیان باہمی تعاون کی 11 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے وزير اعظم عماد الخمیس اور ایران کے نائب صدر جہانگیری نے دونوں ممالک کے درمیان 9 دستاویزات، ایک معاہدے اور ایک تفاہم نامہ پر دستخط کئے ہیں۔دونوں ممالک نے بلند مدت اقتصادی حکمت عملی کے سلسلے میں بھی باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایران اور شام کے درمیان باہمی تعاون کی دستاویزات میں اقتصادی، ثقافتی، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اور ہاؤسنگ دستاویزات بھی شامل ہیں۔ایران اور شام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …