ہفتہ , 20 اپریل 2024

شاہ محمود قریشی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمانی ہم منصب یوسف بن علوی سےملاقات میں دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، وزیرخارجہ نے کہا عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لئے فرینڈ شپ گروپ کو فعال کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں عمان میں یوسف بن علوی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطےکی صورتحال اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کوبڑھانےکےطریقہ کار کا بھی جائزہ لیاگیا۔

وزیرخارجہ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا عوامی سطح پرروابط کےفروغ کیلئےفرینڈشپ گروپ کوفعال کیاجائے گا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی عمانی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے منسٹر رائل آفس جنرل نعمانی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے سلطان قابوس کیلئے نیک جذبات اور خواہشات کااظہار کیا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے عمان کے دورے پر جانے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا دو دن کے دورے پر عمان روانہ ہو رہا ہوں، پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن میں شرکت کروں گا، جس میں وزرائے خارجہ سمیت مختلف محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمان خطے کا اہم ملک ہے پاکستان کے ان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ دورے میں مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط کریں گے۔

خیال رہے شاہ محمود قریشی آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دارلعلوم میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے اورکشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …