جمعہ , 19 اپریل 2024

پی ایس ایل فور کیلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فور میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن اور مائیکل سلیٹر سمیت دیگر سابق کھلاڑی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن، رمیزراجہ، ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر بازید خان، ایلن وکنز اور کیپلر ویسلز کمنٹری پینل میں شامل ہیں، گریم اسمتھ پہلے 2 ہفتوں کےلیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے، میتھیو ہیڈن پہلے ہفتے کےلیے دستیاب ہوں گے۔

گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ ہی پرجوش لمحات دیکھنے کو ملتے ہیں، پی ایس ایل کے مقابلے بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گے، گزشتہ تینوں ایونٹس کے میچز پر نظر رہی ہے، باصلاحیت پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ صلاحیتوں کا اظہار کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں۔

گزشتہ تمام ایڈیشنز میں کمنٹری کرنے والے رمیز راجہ کا کہنا ہے پی ایس ایل کا میلہ خوشی کے لمحات لاتا ہے، اس بار پاکستان میں 8 میچز ایونٹ کی رونقوں کو مزید بڑھا دینگے۔ دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچز سے قبل اور بعد میں ماہرانہ رائے دینے کیلیے پینل میں عامر سہیل، شان ٹیٹ اور بریڈ ہوگ کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …