جمعہ , 19 اپریل 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم تھریسا مے کو پھر شکست

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ نے بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو مسترد کر دیا۔یہ بل وزیر اعظم تھریسا مئے نے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا جس پر منگل کی شب رائے شماری کرائی گئی۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مذکورہ بل کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم تھریسا مئے سے مطالبہ کیا کہ وہ بریگزٹ معاہدے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات کے لیے پورپی یونین کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ کی سرحدوں کے تعین کا معاملہ بریگزٹ معاہدے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سب سے زیادہ متنازعہ معاملہ ہے۔ادھر یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹوسک نے اپنے بیان میں بریگزٹ کے معاملے پر از سرنو مذاکرات کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرلینڈ کی سرحدوں کا تعین اس معاہدے کا حصہ ہے اور اس پر ہرگز نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …