ہفتہ , 15 مئی 2021

اسلامی انقلاب کے جانثاروں کو’’عشرہ فجر‘‘ مبارک ہو

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں عشرہ فجر کا آغاز اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں۔عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطےسے ہوا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) 40 سال قبل آج ہی کے دن تقریباً پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …