جمعہ , 19 اپریل 2024

پنجاب حکومت کی نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سروسز ہسپتال منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے نواز شریف کے ٹیسٹ سروسز ہسپتال میں ہوں گے، سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نےکہا نواز شریف طبیعت بہتر ہونے تک ہسپتال رہیں گے، بہتری آنے پر واپس جیل منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کو مجرم ہونے کے باوجود سہولتیں دیں گے، ان سے ملنے کی کوئی بندش نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا اور رپورٹ میں ظاہر کیا کہ نواز شریف کو پیچیدہ مسائل درپیش ہیں، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو کسی بھی وقت ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …