جمعرات , 18 اپریل 2024

ایف بی آرکو خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات موصول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک چھپائے گئے ایک لاکھ 60 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول ہوگئیں، 4 ہزار 800 اکاؤنٹس میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم کا انکشاف ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق کئی اکاؤنٹس میں 10 لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی موجود ہے، پہلے مرحلے میں اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اکاؤنٹس کس کے ہیں اور رقم کہاں سے آئی، معلوم کیا جائے گا، اکاؤنٹس کے مالکان کو پہلے مرحلے میں نوٹس بھیجے جائیں گے، اکاؤنٹس کے مالکان نہ جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …