جمعرات , 25 اپریل 2024

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا:اردگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور ترکی کسی صورت میں قضیہ فلسطین سے منہ نہیں موڑ سکتا۔ اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے عرب ارکان سے ملاقات کے موقع پر ترک صدر نے کہا کہ انقرہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے حقوق کے لیے جہاں تک ہوسکا کوشش جاری رکھیں گے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ایردوآن نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے ، فلسطین کی آزادی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرانے کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں‌ گے۔

اس موقع پر کنیسٹ کے عرب ارکان نے ترکی کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر ترک صدر، ان کی حکومت اور ترک قوم کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے بھی عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی ریاست کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، یہودی قومیت کے نسل پرستانہ قانون کی مخالفت کرنے اور ترکی کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جعلی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مخالفت پران کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …