ہفتہ , 15 مئی 2021

عالمی امن مشن کے اہلکاروں کی بے دخلی ناقابل قبول ہے: اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے الخلیل شہر سے عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں فلسطینی عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈو گریک نے اٹلی، ناروے، سویڈن، سوئٹرزلینڈ اور ترکی کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الخلیل شہر میں عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ میں اقوام متحدہ کے امن مندوبین کی تعیناتی ‘اوسلو’ معاہدے کا حصہ ہے۔ اسرائیل اس معاہدے سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا۔

گوٹیرس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الخلیل میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور الخلیل میں فلسطینیوں کو کسی قسم کے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہوںے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …