جمعرات , 13 مئی 2021

پاکستانیوں نے اسلام آباد کی سڑکوں پر پاک ایران دوستی پر مبنی بل بورڈ آویزان کردیے

عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستانی عوام نے انقلاب اسلامی کے بانی اور موجودہ رہبر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسلام آباد کی سڑکوں پر پاک ایران دوستی کو اجاگر کرنے کے لئے بل بورڈ اور پبلیکیشنز کو آویزاں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پینافلیکس لگاکر امام خمینی(رہ) اور انقلاب اسلامی پر مبنی پینافلیکس لگا کر عشرہ فجر کا آغاز کیا، پینافلیکس اور بل بورڈز پر لکھا کہ ایران اور پاکستان کی 70 سالہ دوستی اور برادری قائم ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ منائی جاتی ہے، پہلی فروری سے گیارہ فروری تک ایران میں انقلاب اسلامی کی یاد میں عشرہ فجر منایا جاتا ہے، اس موقع پر مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …