جمعرات , 25 اپریل 2024

یوم کشمیر:امام خامنہ ای کا کشمیری مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈرامام خامنہ ای کی جانب سے کشمیری مظلوم مسلمانوں کی بارہا حمایت کے بعد اس ملک کے جوانوں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے کشمیری مظلوم عوام کی حمایت میں امام خامنہ ای کے فرمودات کے بینر اٹھا کریکجہتی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ایرانی جوانوں نے بھی نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی۔خیال رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بارہا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سینکڑوں ایرانی جوانوں نے کشمیر کے متعلق امام خامنہ ای کے فرمودات کے بینر اٹھا رکھے تھے۔

یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای نے متعدد بار کشمیرمظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔یاد رہے کہ مبقوضہ کشمیر کے حالات گزشتہ سال جنوری سے کشیدہ چلے آرہے ہیں اور اس عرصے کے دوران کشمیری مظاہرین پر بھارتی سیکورٹی فورس کے حملوں میں متعدد نہتے کشمیری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …