بدھ , 24 اپریل 2024

عمرہ ویزہ کی آن لائن سہولت متعارف کرا دی گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو آن لائن عمرہ ویزہ کے حصول کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ‘‘مقام ’’ کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے جس کے ذریعے عمرہ ویزہ اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے سے عمرہ خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔

مقام ویب سائٹ سے پاکستان سمیت 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو براہ راست فائدہ ملے گا، ان ممالک سے آنے والے زائرین صرف ویب سائٹ پر اندارج سے عمرہ ویزہ کے اجراء کی آسان ترین سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عبدالفتاح کا کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طور پر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ھ کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11لاکھ کے قریب رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …