جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیلی پولیس چیف کی قیادت میں یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز القدس میں اسرائیلی پولیس چیف ‘یورام ھلیفی’ دیگر پولیس افسران کی قیادت میں یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی حرمتی کی۔ اسرائیلی پولیس چیف اور دیگر اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد قبلہ اول کے ‘مراکشی’ دروازے سے داخل ہوئی اور مسجد کی گیلروں میں گھومتے رہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ ‘یورام ھلیفی’ اور دیگر 15 اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام میں اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا۔عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق اسرائیلی پولیس چیف کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والوں میں متعدد صحافی اور فوٹو گرافر بھی شامل تھے۔

ادھر سوموار کے روز 15 یہودی آبادکاروں‌ نے بھی مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔شام کے اوقات میں 30 یہودی طلباء سمیت 67 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …