جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ اور اسرائیل کی طاقت روبہ زوال ہے، جنرل صفوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ داعشی دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے اور ایران کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ یہ بات فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے تہران میں اسلامی انقلاب کی چالیسیوں سالگرہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کو منتقل کر رہا ہے۔

انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طاقت روبہ زوال ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے پچھلے چالیس برس کے دوران ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی بڑی طاقت میں تبدیل ہو گیا ہے۔

جنرلیحییٰرحیم صفوی نے شام کے معاملے میں رہبر انقلاب اسلامی کے تدبر اور بصیرت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے ایک لاکھ سے زائد داعشیوں نے شام و عراق پر حملہ کیا تھا لیکن ایران نے شام و عراق کی حکومتوں کی درخواست کا مثبت جواب دے کر اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …