ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی اتھارٹی کا زوال اسرائیل کی تباہی کا موجب: عبرانی اخبار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک موقر عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا زوال صہیونی ریاست کی تباہی کا موجب بن سکتا ہے۔عبرانی اخبار میں شائع ایک مضمون میں فاضل مضمون نگار نے لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا وجود اسرائیل کے تزویراتی دفاع کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور فلسطینی اتھارٹی زوال کا شکار ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینی اتھارٹی کو کمزور ہونے سے بچانے اور اسے مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جب تک فلسطینی اتھارٹی موجود ہے اس وقت تک اسرائیل کی رگوں میں خون جاری رہے گا اور فلسطینی اتھارٹی زوال کا شکار ہوئی تو اس کے نتیجے میں صہیونی ریاست کے لیے غیر مسبوق مشکلات پیدا ہوں گی اور اسرائیل کی سلامتی دائو پر لگ سکتی ہے۔

عاموس گیلاد اور اوڈی اونتل نے مشترکہ مضمون میں لکھا ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران اسرائیلی حکومت یہ سمجھ چکی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ تزویراتی حکمت عملی کافی کامیاب رہی ہے۔ اسی طرح بیرونی خطرات بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام، حزب اللہ کے اسلحہ اور شام میں ایرانی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹھ کے درمیان سیاسی شعبے میں تعاون اور تعلقات تعطل کا شکار ہیں تاہم فلسطینی ملیشیا اور اسرائیل کے درمیان نہ صرف روابط موجود ہیں بکہ باہمی تعاون بھی جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …