ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمران خان اتوار کو دبئی کے دورہ پر روانہ ہوںگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریںگے جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …