جمعرات , 18 اپریل 2024

جان بولٹن پر جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امن کے حامی امریکیوں نے مظاہرے کرکے وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔کامن ڈریمز ویب سائٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں جنگ مخالف امریکی شہری ریاست میری لینڈ میں قومی سلامتی کے امریکی مشیر کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں جان بولٹن کے اقدامات اور موقف کی مذمت میں نعرے لگائے۔پولیس اور سیکورٹی فورس کے سخت حصار میں کیے جانے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ جان بولٹن کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے، عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے وینیزویلا میں امریکہ کے پیدا کردہ بحران اور اس ملک کے خود ساختہ صدر خوان گوائیدو کے حوالے سے جان بولٹن کے جانبدارانہ اور مداخلت پسندانہ موقف کے خلاف بھی نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جان بولٹن کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی کھلی حمایت بھی انتہائی قابل مذمت ہے۔پولیس نے مظاہرے کے اختتام پر آٹھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا جنہیں تا دم حال رہا نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …