جمعہ , 19 اپریل 2024

مرد اورخواتین کی دماغی صلاحیت میں غیرمعمولی فرق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مرد اور خواتین کی دماغی صلاحیت کے حوالے سے بحث جاری رہتی ہے اور یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت کمزور یادداشت اور کمزور دماغ کی مالک ہوتی ہیں مگر امریکا میں سائنسدانوں نے ایک ایسی تحقیق کی ہے جس کے نتائج نہ صرف اس تاثر کی نفی کرتے ہیں بلکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خواتین کی دماغی صلاحیت مردوں سے کہیں زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

برطانوی اخبار’دی ٹائمز’ میں شائع تحقیق میں امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں کی نسبت چار سال قبل جوان ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک مرد اور عورت کی عمریں 25 سال ہیں تو خاتون کا دماغ 21 سال کی عمر میں جوان ہوجائے گا جب کہ مرد کا دماغ اس مقام پر پچیس سال کی عمر کو پہنچے گا۔

تحقیقی مطالعے کے لیے 200 مردو خواتین کو شامل کیا گیا جن میں 20 سے 82 سال کے مردو خواتین شامل ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے دماغ خواتین کی نسبت تین سال آٹھ ماہ پہلے بوڑھےہوجاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …