بدھ , 24 اپریل 2024

پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس بلایا جائے گا۔

راجا بشارت کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ہی طے شدہ فارمولے کے تحت چیئرمین کا چناؤ ہو گا۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کا چناؤ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری تناؤ کا پنجاب میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔راجا بشارت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد کرے گی، پی اے سی کا نوٹیفکیشن روکنے کی باتیں درست نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کے چیئرمین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہو گا، حکومت معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …