ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی کابینہ کے بڑے فیصلے؛ پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزراء کو دے دیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزراء کو تفویض کردیا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جب کہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔

سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …