منگل , 23 اپریل 2024

انقلاب اسلامی نے امریکہ کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی حکومت کو ملکی وسائل کی تقسیم ، فلاح و بہبود ، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کے لحاظ سے دنیا کی کامیاب حکومتوں کی صف میں قراردیتے ہوئے فرمایا: اقتصادی مشکلات حل کرنے کے لئے دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ناقابل معافی گناہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب کے دوسرے قدم کے عنوان سے اپنے ایک بیان میں ایرانی قوم اور خاص طور پر جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب کے دوسرے قدم میں خود سازی ، تمدن سازی اور معاشرے پر توجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی زندگی کی نئی فصل رقم ہوگی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کے دوسرے قدم کے ذریعہ نئے اسلامی تمدن کے استحکام اور خورشید ولایت عظمی کے طلوع کے قریب پہنچ جائيں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایک دور میں دنیا دو بلاکوں میں تقسیم تھی اورعظیم دینی تحریک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی ۔ انقلاب اسلامی نے قدرت و استحکام اور بڑی شان و شوکت کے ساتھ میدان میں قدم رکھا اور دنیا اور دین کو ایک ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا اور نئے اسلامی عصر کا اعلان کردیا۔ عظیم دینی تحریک کے خلاف عالمی سامراجی طاقتوں کا رد عمل قدرتی امر تھا اور انھوں نے اس عظیم دینی اور اسلامی تحریک کو دبانے کے لئے اپنی پوری طاقت اور قدرت کا استعمال کیا لیکن انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی دینی تحریک کے مقابلے میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک کو سرحدی ، ارضی سالمیت اور سلامتی و سکیورٹی جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑا اور ان تمام خطرات کے پیچھے امریکی سامراجی ہاتھ تھا انقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں کامیابی حاصل کرکے امریکہ کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ اور ملکی ترقی اور پیشرفت کے دیگر شعبوں میں آگے کی سمت گامزن ہے ایران کو اقتصادی مشکلات کے حل کے سلسلے میں بھی اپنے وسائل پر توجہ مرکز کرنی چاہیے اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اغیار کی طرف ہاتھ بڑھانا ناقابل معافی گناہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …