جمعہ , 19 اپریل 2024

شام: الرقہ میں فرانسیسی فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکہ؛متعدد فوجی ہلاک و زخمی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے الرقہ علاقے میں فرانسیسی فوجیوں کے ہیدکوارٹر میں ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکے کا مقصد فرانسیسی فوجیوں کے انٹیلی جینس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ مرکز الرقہ میں شکر کے ایک کارخانے میں قائم تھا۔اس دھماکے بعد امریکی اتحاد کے فوجیوں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ ترکی کی سرحد سے ملنے والے الراعی کے مضافاتی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھاکے میں تین پولیس اہلکار اور چار عام شہری مارے گئے ہیں۔الراعی کے علاقے کو ترک فوجی کنٹرول کرتے ہیں۔دریں اثنا شامی فوج نے ایک کارروائی کرتے ہوئے شمال مشرقی حلب کے مضافاتی علاقے میں مسلح گروہوں کے قبضے سے بیس شامی شہریوں کو رہا کرا لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …