ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم متاثر نہیں ہو گا، ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں خاص طور سے امریکی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم و ارادہ ہرگز متزلزل نہیں ہو سکتا۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے مظاہروں اور ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا والو پر واضح کر دیا ہے کہ وہ بیرونی جارحین کو اپنے اوپر کبھی مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے چالیس برس قبل جس راہ کا انتخاب کیا ہے وہ بدستور جاری ہے حالانکہ خاص طور سے گذشتہ ایک سال کے دوران دشمنوں نے ایرانی عوام کو بہت زیادہ مسائل و مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کی تاکہ انھیں ایران کے نظام اسلام سے دور کیا جاسکے مگر ایرانی عوام اپنے عزم پر ڈٹے رہے اور انھوں نے دشمنوں کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے روس کے شہر سوچی میں مسئلہ شام پر ایران، روس اور ترکی کے سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ ایران، علاقے میں امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں اس کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی روسی صدر کی دعوت پر شام کے بارے میں سوچی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو روس جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …