جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی عدالت میں ایران کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں ایران کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی اثاثے منجمد کرنے کے امریکی اقدام کے خلاف ایرانی دعویٰ سننے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ ایرانی دعوے پر کیس کی سماعت عدالت کے دائرہ کار میں آتی ہے اور اس حوالے سے امریکی اعتراض درست نہیں ہے۔ایران نے اپنے 1.45 ارب ڈالر کے اثاثوں کی بحالی کا دعویٰ جون 2016 سے دائر کر رکھا ہے، یہ اثاثے امریکا نے منجمد کر رکھے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …