جمعرات , 18 اپریل 2024

وارسا سرکس کے شرکاء بھی اب اسرائیلی وزير اعظم کے مکر و فریب سے آگاہ ہوگئے ہیں:جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا آج اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے فریب اور توہمات سے باخـبر اور آگاہ ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وارسا سرکس کے شرکاء بھی اب اسرائیلی وزير اعظم کے مکر و فریب سے آگاہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ وارسا اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل اسرائیلی وزير اعظم نے کہا تھا کہ عرب ممالک اور اسرائیل ملکر ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لیں گے اور اپنے مفادات کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …