جمعرات , 25 اپریل 2024

سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں مذاکرات میں شرکت نہیں کرسکتے، طالبان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے زیادہ تر اراکین سفر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے اس بیانیے کی مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس بیان میں یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کے متعدد اراکین کس طرح متحدہ عرب امارات اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیسے کرسکے تھے۔

خیال رہے کہ طالبان کا قطر میں دفتر ہے جہاں ان کے مذاکراتی ٹیم رہتی ہے۔اسلام آباد مذاکرات کو اہمیت اس لیے بھی حاصل تھی کیونکہ یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر پیش ہونے تھے۔طالبان کے 14 رکنی ٹیم میں امریکا کی گوانتاناموبے جیل کے 5 سابق قیدی اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …