بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیلی جرائم کو ہر سطح پر بےنقاب کرنے پر زور

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی علماء کونسل نے عالم اسلام، عرب ممالک کی حکومتوں، عوام ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر صہیونی ریاست کے منظم جرائم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فلسطینی علماء کونسل کا اجلاس غزہ کی پٹی میں کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر مروان ابو راس کی زیرصدارت ہوا، انہوں نے اسیران سے یکجہتی کے لیے سرگرم سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ڈاکٹر مروان ابو راس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فلسطینی اسیران پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ فلسطینی اسیران کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو ہرسطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …