ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی اسیر خواتین نجی اور اجتماعی حقوق سے محروم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ’کلب برائے اسیران’ کے مطابق اسرائیل کی ‘دامون’ نامی جیل میں قید کو فلسطینی خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے’دامون’ جیل میں قید خواتین کے نجی حقوق اور انہیں اجتماع کے حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ خواتین ایک جگہ نماز کی ایک ساتھ ادائی نہیں کرسکتیں اور نہ ہی اجتماعی مطالعہ کرسکتی ہیں۔ وہ ورزش کے دوران بھی مجبور قیدیوں کا لباس پہننے پرمجبور ہوتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حراستی مرکز میں خواتین کو دست کاری کے سامان اور مطالعے کی کتب سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …