جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی وزیراعظم کے متنازع ریمارکس پر پولش ہم منصب کا دورہ منسوخ

وارساؤ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کے پولز اور ہولوکاسٹ کے حوالے سے ریمارکس پر پولش وزیر اعظم ماتیوز موراویکی نے اعلیٰ سطح کی سمٹ کے لیے طے شدہ اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا۔اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق نتن یاہو کا کہنا تھا کہ پولز نے عالمی جنگ دوئم میں نازیوں کا ساتھ دیا تھا.ان کے اس بیان پر پولینڈ میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن نازی نے پولینڈ پر قبضہ کیا تھا تاہم پولینڈ کے دارالحکومت وارساؤ کا ماننا ہے کہ پولینڈ کی عوام نے ہولو کاسٹ میں جرمن نازیوں کا ساتھ نہیں دیا تھا تاہم انفرادی سطح پر کسی نے شاید ساتھ دیا ہو۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو نے ہولوکاسٹ میں تمام پولز پر یہ الزام نہیں لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیرٹز نے نتن یاہو کا بیان غلط انداز میں پیش کیا جبکہ دیگر اخباروں میں مختلف باتیں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’نتن یاہو نے اپنے بیان میں پولز کا لفظ استعمال کیا تھا اور پولش عوام اور پولینڈ کو نہیں کہا تھا‘۔پولش وزیر اعظم موراویکی کی جانب سے یروشلم میں وسطی یورپی ممالک کی سفارتی اجلاس، وائس گارڈ گروپ سمٹ میں اب شرکت نہیں کریں گے۔پولش حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم موراویکی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ پولینڈ کی جانب سے سمٹ میں وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی جنگ دوئم میں پولینڈ کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے حوالے سے حقیقی تاریخ کا بیان کیا جانا پولینڈ کی بنیادی حق ہے‘۔خیال رہے کہ عالمی جنگ دوئم میں پولینڈ نازی جرمن کے قبضے میں تھا جہاں 30 لاکھ یہودیوں سمیت 60 لاکھ شہری ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …